کمپنی پروفائل

ایم / ایس ایلفا ایدھی سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، باضابطہ طور پر ایلفا ایدھی کیپٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے طور پر جانی جاتی ہے۔ جو کے کارپوریٹ بروکریج ہاوٗس ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) پہلے بنام کراچی اسٹاک ایکسچینج (گارنٹی) لمیٹڈ جس کا ٹریک نمبر 021 ہے۔ جو آپ کو پلیٹ فارم دیتا ہے کے آپ ایکوئٹیز اور بانڈز کی مارکیٹ میں ریگولر اور فیوچر مارکیٹ میں سودا کر سکیں۔

ایلفا ایدھی سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ انتہائی پیشہ ورانہ کام کے ماحول میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جو ماہرین کی ایک ٹیم پر مشتمل ہے۔ ہماری مہارت اور پیشاورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ہم سرمایہ کاری کے بہتر فیصلے کرنےمیں مدد فراہم کرتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری مذید مستحکم ہوسکتی ہے۔ ہماری اختیاری سرمایہ کاری 49.50 ملین روپے اور ادا شدہ سرمایہ کاری 100 ملین روپے ہے۔

رکن پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

ایم / ایس ایلفا ایدھی سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) سابق نیشنل کموڈیٹی ایکسچینج لمیٹڈ کی رکن ہے. پی ایم ای ایکس پاکستان کی پہلی کارفرما ٹیکنالوجی، ڈی میوچلائزڈ، آن لائن کموڈیٹی فیوچر ایکسچینج مارکیٹ ہے، جو تاجروں کو آن لائن خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔

ہمارے قابل قدر تمام گاہکوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے پی ایم ای ایکس تک رسائی دی جاتی ہے۔ یہ اُنہیں جدید مہارت کے ساتھ رسک مینجمنٹ کو لاگو کرنے کی اجازت دیتی ہےجودر حقیقت بنیادی طورپر ویلیو۔ایٹ۔رسک اورپری۔ٹریڈ۔رسک کے طریقے کار ہوتا ہے۔

اہم خصوصیات

  • ہم 1985 سے وجود میں ہیں۔
  • آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم
  • دونوں آئی فون اور اینڈرائیڈ کے لئے موبائل ٹریڈنگ کی ایپلی کیشنز
  • دنیا بھر میں کلائنٹس کی خدمات

ہمارا مشن

ایلفا ایدھی اپنے پراڈکٹس اور سروسز کے ذریعے فنانشل مارکیٹ میں لیڈر بننے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ رسک مینجمنٹ کو مارکیٹ میں صحیع اور باوثصوق انداذ میں متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

مرکزی ٹیم

ایلفا ایدھی ہاؤس کی ٹیم امانتدار، تربیت یافتہ اور پر عزم نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جو تمام کاروباری سرگرمیوں کو سمبھالنے کی قابلیت رکھتے ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی کا اندازہ اپنے اعلیٰ معیار کے مطابق کرتے ہیں۔ جو ہمیں ہماری ساکھ، ترقی اور کلائنٹس کے 100 فیصد اعتماد کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔

ہمارا مقصد چھ بنیادی مہارتوں کے ساتھ خدمات انجام دینے کا ہے؛ تخلیق، مقابلہ، افادیت، مستعدی اور اپنے گاہکوں کے اعتماد کو برقرار رکھنا۔ انٹرنیٹ ٹریڈنگ کو استعمال کرتے ہوئے ایلفا ایدھی سیکورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ جدید کارپوریٹ گورننس اور رسک مینجمنٹ کے کوڈ کے عین مطابق منصفانہ تجارت کے طریقوں پر یقین رکھتی ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز

  • (محمد امان (چیف ایگزیکٹو
  • جناب اقبال سلیمان ایدھی
  • جناب عبد الرزاق جانگڑا
  • جناب ایاز امان
  • جناب محسن ایدھی